نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا چہرے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے 

Sep 30, 2025 | 09:47:AM
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا چہرے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بے اوول میں پریکٹس سیشن کے دوران چہرے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا باؤنڈری لائن پر کیچ پریکٹس کے دوران باؤنڈری ہورڈنگ سے ٹکرا گئے۔

راچن رویندرا میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے، انہوں نے ابتدائی کنکشن ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔

راچن رویندرا آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی منصوبے کے مجوزہ 20 نکات کی تفصیلات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔