سابق بھارتی کپتان کا انڈیا کو پاکستان سے صلح کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق بھارتی کپتان کپل دیو(kapil dev) نے پاک بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں،دونوں کو اچھا پڑوسی ہوناچاہیے۔
ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے،جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں،یہ تو میڈیا اور عوام نے اس کا مسئلہ بنایاہواہے۔
دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھیل کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
سیاست کو کھیل سے دور رکھاجائے،دنیا نے دیکھ لیا جنگ کے دوران سکور بورڈ 0-7تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مسافروں کیلئے خوشخبری ،پی آئی اے کا حیران کن ڈسکاؤنٹ
کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو طول دینا درست نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنا چاہیے اور حکومت کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جبکہ میڈیا کو بھی کھیل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
ان کے بقول میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ تمام پہلو اجاگر کرے، مگر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ چاہتے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے تاکہ کھیل کا ماحول بہتر رہے۔