پی آئی اے کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن بحال، 15 فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان

Sep 30, 2025 | 08:32:AM
پی آئی اے کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن بحال، 15 فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے)نے مسافروں کی سہولت کیلئے کینیڈا جانے والی پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ایئر لائن نے 30 ستمبر (آج)سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  قومی ایئر لائن  کی 30 ستمبر کو پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی۔

 کینیڈا جانے والے مسافر 10 اکتوبر تک 15 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق  مسافر رعایتی ٹکٹ پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ایئر لائن نے طیاروں کی کمی ک باعث ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں۔