کراچی: آج ماہ ستمبر کا گرم ترین دن قرار

Sep 30, 2023 | 21:26:PM
کراچی: آج ماہ ستمبر کا گرم ترین دن قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، آج کے دن کو ماہ ستمبر کا گرم ترین دن قرار دے دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،  آج پارہ 40 کے ہندسے کو چھو گیا, شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاتی گرمی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

 

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہوا چل رہی ہے، گرمی کی لہر آئندہ 3 روز مزید جاری رہے گی۔