ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیش گوئی

Sep 30, 2023 | 19:15:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ادھر خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، بلوچستان میں موسم کی پنجاب جیسے ہی صورتحال رہے گی،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ گلگت بلتستا ن میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کیخلاف مقدمہ درج، کیا دفعات شامل کی گئیں؟