ہنگو دھماکہ: خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرٰ عام پر آ گئی

Sep 30, 2023 | 17:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) گزشتہ روز ہنگو کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران ہنگو کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ابتدائی خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرٰعام پر آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور کو واضح طور پردیکھاجاسکتاہے، موٹرسائیکل سوار ایک خودکش حملہ آورچادرمیں لیپٹاہواہے، دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پرسوارہوکر پنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی تباہی ٹل گئی، کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد

واضح رہے کہ پولیس تھانہ مسجد میں گزشتہ روز ایک خودکش ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرے نےمسجدکےاندراپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا تھا، دھماکہ میں 5 افراد شہید اور 10سے زائد زخمی ہوئےتھے۔