مستونگ خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

Sep 30, 2023 | 08:52:AM
 بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

عید میلاد النبیﷺ کے جلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیا گیا، جلوس کے شرکا نعت خوانی میں مصروف تھے کہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

دوسری جانب خود کش دھماکے میں اب تک 52 افراد شہید اور 60 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پؑڑھیں: گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ پر تیار کی گئی 100 من وزنی کھیر کی دیگ عاشقانِ رسول میں تقسیم

واضح رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔