گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ پر تیار کی گئی 100 من وزنی کھیر کی دیگ عاشقانِ رسول میں تقسیم

Sep 30, 2023 | 00:55:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں جشن عید میلاد النبی کو شایانِ شان اور انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے,آقائے دوجہاں سرور کونین سے محبت کے اظہار کے لیے عاشق رسولؐ کی جانب سے 100 من وزنی کھیر کی دیگ تیار کروائی گئی، رات بھر تیار ہونیوالی کھیر عاشقان رسول میں تقسیم کی گئی۔

گوجرانوالہ میں بھی جشن عید میلاد النبی کو شایانِ شان اور انتہائی عقیدت واحترام، اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، آقائے دوجہاں سرور کونین سے محبت کے اظہار کے لیے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ونیہ والا کے عاشق رسولؐ کی جانب سے 100 من وزنی کھیر کی دیگ تیار کروائی گئی، رات بھر تیار ہونیوالی کھیر کو دن کے آغاز کے ساتھ ہی عاشقان رسول میں تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک کے بعد دوسرا دھماکہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، چیکنگ کا عمل شروع

100 من کھیر کی دیگ کی تیاری میں70 من خالص دودھ، 10 من خالص کھویا، 15 من چاول، 12 من چینی اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا گیا جبکہ 10 سے 15 عقیدت مندوں نے رات بھر 100 من وزنی کھیر کی دیگ کی تیاری میں حصہ لیا۔

جیسے ہی 100 من کھیر کی دیگ پک کر تیار ہوئی تو عاشقان رسول کی جانب سے بارگاہِ رسالت میں درود وسلام کے نذرانے پیش کیے گئے اور منتظمین کی جانب سے فرزندان اسلام میں کھیر تقسیم کی گئی۔

واضح رہے کہ منتظمین 6 سال سے آقائے دوجہاں خاتم النبیین ﷺ کی محبت کے اظہارِ کے لیے 100 من وزنی کھیر کی دیگ تیارکروارہے ہیں۔