پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،وزیرخزانہ

Apr 28, 2024 | 15:41:PM
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،وزیرخزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے،  خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں، خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو 3اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔