صدر آصف زرداری نے عید کا دوسرا دن کارکنوں سے عید ملنے میں گزارا

Apr 11, 2024 | 20:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کا دوسرا روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کارکنوں سے   ملاقاتیں کرنے میں گزارا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تمام آنے والے اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدروں اور کارکنوں سے فرداً فرداً عید ملی اور ان کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

 صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم این اے شازیہ مری، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار ، حاجی علی حسن زرداری عید ملے ۔ 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، عاجز دھامرہ، ارباب لطف اللہ اور محمد علی ملکانی بھی صدر مملکت سے عید ملے۔

علی اکبر جمالی، عاشق زرداری ، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی اور دیگر افراد نے بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے  ملاقات  کی۔ دیگر بہت سے کارکنوں نے بھی صدر آصف علیزرداری سے ملاقات کی۔