وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Sep 30, 2022 | 00:40:AM
وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ، اجلاس آج
کیپشن: وفاقی کابینہ اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا دو نکاتی ایجنڈا ہوگا،وفاقی حکومت نے ریکو ڈک منصوبہ پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے، صدارتی ریفرنس بھیجنے کیلئے کابینہ سے کل منظوری لی جائے گی،وفاقی کابینہ کو وزارت قانون و انصاف نے سمری بھجوائی ہے۔
اجلاس میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مارکیٹس کی بندش کے اوقات پر بھی غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی وفاقی کابینہ غور کرے گی،اجلاس میں آڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار انتقال کر گئے