پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار انتقال کر گئے 

Sep 29, 2022 | 23:50:PM
پیپلزپارٹی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، نیئر حسن ڈار، انتقال کر گئے،
کیپشن: پیپلزپارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار انتقال کر گئے۔
نیئر حسن ڈار کی میت کل بارہ بجے لاہور سے فیصل آباد لائی جائے گی،پی پی کے اہم رہنما کی نماز جنازہ عصر کے بعد بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے،ان کے رسم قل ہفتہ کو عصر کے بعد لاثانی ٹاؤن پارک ڈائیوو روڈ پر ادا کی جائے گی۔
نیئر حسن ڈار پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور بھٹو خاندان کے وفادار ساتھی تھے ،مرحوم نیئر حسن ڈار پارٹی کے قیام کے دن سے اپنی وفات تک پارٹی کے ساتھ رہے ، محترمہ بے نظیر بھٹو بھی ان کی قدردان تھیں ۔
پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر ، سابق صوبائی وزیر بدرالدین چودھری اور سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے بانی رکن نیئر حسن ڈار کی وفات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری ،2 دن تک ڈسچارج کئے جانیکا امکان