نوازشریف نے قوم کو شعور دلایا ،ان کے بیانیے کی جیت ہوچکی ہے ،مریم نواز

Sep 30, 2021 | 20:40:PM
نوازشریف،بیانیہ ،جیت
کیپشن: مریم نواز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں آرٹی ایس بند نہ کرو ،پارلیمنٹ کا احترام کرو،کیا نوازشریف کا یہ بیانیہ غلط ہے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لیگی رہنما  رانا ثنا اللہ، مریم نواز، پرویز رشید، چودھری شیر علی، اویس لغاری ، عطا تارڑ، عظمی بخاری، سائرہ تارڑ، میاں منان، اکرم انصاری، میاں محمد فاروق، طلال چودھری، نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔

مریم نوازنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا جیتا الیکشن آر ٹی ایس بند کرکے ہرایا گیا، کیا نوازشریف کا یہ بیانیہ غلط کہ وہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو، عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا۔

 مریم نواز نے کہا  کہ نوازشریف کا ویژن تھا سی پیک بناؤ ،سرمایہ کاری لاؤ، ہمسایہ ممالک سے دوستی کرو، منتخب وزیراعظم کہتا تھاہمیں سرمایہ کاری دو، ہمیں بھیک نہیں چاہیے، آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا، دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے پاکستان کی مدد کرو، اپنی نالائقی کی وجہ سے معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور پچاس کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہو چکی ہے، قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوتی ہے، نوازشریف نے قوم کو بتادیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں، ان کو غصب کون کرتا ہے، یہ ہمیں ہماری لیڈر سے علیحدہ نہیں کر سکتے، جماعت کو نہیں توڑ سکتے، ہماری خدمت کو یہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے مسلم لیگ(ن) میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ ن لیگ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اُن سے ڈررہے ہیں۔ ن لیگ کی جیت اور ہار کے درمیان خوف کی زنجیر حائل ہے، مخالفین کو طاقت کا ادراک ہے مگر ہماری اپنی ہی جماعت کو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم، تصاویر وائرل