اداکارہ ماہیما چوہدری کی دوسری شادی؟وائرل ویڈیوکی حقیقت سامنے آگئی

Oct 30, 2025 | 15:34:PM
اداکارہ ماہیما چوہدری کی دوسری شادی؟وائرل ویڈیوکی حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
پردیس، دھڑکن ،باغبان اور ایمرجنسی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں ،تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔


دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘‘ کی تشہیری ویڈیو تھی، اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔

 ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہیما چودھری نے سالوں بعد دوسری شادی کرلی ہے، تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
واضح  رہے کہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی،تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا کیساتھ منگنی کی’’تصدیق‘‘کردی
ایک انٹرویو میں ماہیما چودھری نے بتایا تھاکہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑاتھا۔