شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے

Oct 30, 2025 | 13:03:PM
شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
شمعون عباسی کے چچااور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے۔
عزیر عباسی ایک ورسٹائل اورباصلاحیت فنکار تھے، جو ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘ میں رشید بابا کے کردار کی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور تھے۔
ان کے دیگر قابل ذکرڈراموں میںسر راہ،، باشو ، ہیر رانجھا اور کھلونا شامل ہیں۔

عذیر عباسی فلم اور ٹیلی ویژن کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی ایک مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی معروف ہدایت کار، لکھاری اور ڈائریکٹر ہیں۔

 شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئےگہرے غم کا اظہار کیاہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”میرے پیارے چچا، میری انسپائریشن، میرے دوست، میرے رہنما آج ہم سے رخصت ہو گئے۔ براہ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔“

یہ بھی پڑھیں:نصیبو لعل نے بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ سینئراداکار کا انتقال 3 روز قبل ہواجبکہ شمعون عباسی نے اپنے چچا کی موت سے متعلق مزید کوئی اپڈیٹ نہیں دی ہے۔
ان کے انتقال کی خبرسےان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔