نصیبو لعل نے بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Oct 30, 2025 | 08:43:AM
نصیبو لعل نے بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ نصیبو لعل نے بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر کافی دنوں کے بعد خاموشی توڑتے ہوئےایک وضاحتی پوسٹ جاری کردی ۔
حال ہی میں نصیبو لعل اور ان کے شوہر کی ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے،انہیں ایک ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بھی دیکھا گیا تھاجس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ نصیبو لال نے 56 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا ہے ۔

تاہم کئی صارفین نے واضح کیا کہ جس تصویر میں نصیبو لعل نومولود کو گود میں لیے ہوئے ہیں، وہ مبینہ طور پر ان کا پوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف
اب گلوکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کردی ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ وہ دادی بن گئی ہیں اور مداحوں کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔