PSLکی دو نئی ٹیموں کیلئے نیلامی ہوگی: سی ای او

Oct 30, 2025 | 12:37:PM
PSLکی دو نئی ٹیموں کیلئے نیلامی ہوگی: سی ای او
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او نے کہا ہے کہ کہ دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان نصیر نے کہا کہ  بڈ کرنے والی پارٹیز کو شہروں کے نام کا پول دیا جائے گا جس میں سے انہیں انتخاب کرنا ہوگا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ نئی ٹیموں کے شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دسویں ایڈیشن کے بعد ویلیوایشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے سامنے آ جائے گی۔

مزید پڑھیں:قومی ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے کنٹریکٹس کا اعلان

لیگ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا ارادہ ہے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ کراچی میں میچز کے دوران تماشائیوں کو لانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

سٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی الگ کمپنی بن گئی ہے، پی سی بی کے وسیع تر وسائل اور تجربہ لیگ کے لیے سود مند ہے۔