قومی ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے کنٹریکٹس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2025-26 کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی نے 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس د ئیے ہیں،ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست سے جولائی 2026 تک ہے۔
بورڈ نے کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہے، نئے کنٹریکٹس میں 3 کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔
کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال فائنل میں ایران نے پاکستان کو ہرا دیا