آریان خان کی ضمانت سے متعلق سو شل میڈیاپر  دلچسپ میمز کی بھرمار

Oct 30, 2021 | 01:09:AM
آریان خان،کی،درخواست،ضمانت
کیپشن: آریان کی ضمانت،میمز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز ہائی کورٹ سے ضمانت پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنادی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی فلم فیئر اچیورز نائٹ، ادا کا رہ عائشہ عمر لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

گزشتہ روز شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمد کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی تھی۔

ایک ویڈیو شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں جج نے جیسے ہی اداکار کی ضمانت منظور کی تو شاہ رخ کے چاہنے والوں کا جیل کے باہر رش لگ گیا اور پھر شاہ رخ جیل سے باہر آرہے ہیں۔ایک اور تصویر میں آریان کی والدہ گوری خان کو ہاتھ میں تھالی پکڑے دکھایا گیا ہے بالکل ویسے ہی جیسے جیا بچن فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں بیٹے شاہ رخ کی گھر واپسی پر کرتی ہیں۔


سچیا نامی صارف نے ایک فلم کا کلپ شیئر کیا جس میں ملزم کی ضمانت منظور ہوتی ہے تو سب مبارک باد دیتے ہیں پر جیسے ہی وکیل مبارک باد دینے آتا ہے تو ملزم تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے کہ ’جان سے ماردیں گے تم کو ضمانت دلانے میں چار مہینے لگادیے۔


ایک تصویر فلم ہیرا پھیری کی شیئر کی گئی ہے جس میں پاریش راول (بابو بھیا) اکشے کمار سے کہہ رہے ہیں کہ ’تیری وجہ سے میرا خودکشی کرنے کو دل کرتا ہے۔‘