ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش دھماکہ: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کردی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہرہفتے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
حکام کا مزید کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ہونےوالے خودکش دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ تینوں حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔