وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہرہفتے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Nov 30, 2025 | 10:39:AM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہرہفتے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہرہفتےصوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکرٹری کے پی کے کوکابینہ اجلاس کےحوالے سےاقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کےپرنسپل سیکرٹری عابدمجید نےچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کا اجلاس ہر ہفتے جمعہ کے روز طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔
فیصلےکامقصدمحکموں کےامورکی نگرانی،کاموں میں بہتری اورتیزی لانا ہے،جوامورفوری حل طلب ہوں اس کا جائزہ لیاجائے اوراسی طرح مختلف ایشوز پربروقت پیشرفت ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:کویتی حکومت کا سرکاری و نجی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
مراسلے میں چیف سیکرٹری کو تمام وزراء اور محکموں کو وزیراعلیٰ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔