پاک افغان طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنے کا امکان

Nov 30, 2025 | 10:27:AM
پاک افغان طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک افغان طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنےکا امکان ہے۔
سرحدی کشیدگی کے باعث تجارتی گزرگاہ 50 روز سے بند ہے اورسرحدبند ہونےسےاطراف میں کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،اس کی وجہ سے امپورٹ،ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔
کسٹم ذرائع کےمطابق پاکستان افغانستان کوسیمنٹ،ادویات،پھل اور سبزیاں برآمدکرتاہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، خشک اور تازہ پھل درآمد کئے جاتےہیں۔
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈرسے افغانستان کےساتھ یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپےکی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل وجوہات ؛فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ
بارڈرپر پھنسے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کھانے، پینے کےلیےکوئی بندوبست نہیں،خرچے کے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں،سردموسم کے باعث بہت سے ڈرائیورز بیماربھی ہوگئے ہیں۔