27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے:پاکستان

Nov 30, 2025 | 10:23:AM
 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے:پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب اور غلط معلومات پر مبنی تبصروں سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئے بری خبر،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا