نگران وزیراعظم دبئی میں کوپ 28 میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

Nov 30, 2023 | 21:31:PM
نگران وزیراعظم دبئی میں کوپ 28 میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
کیپشن: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ دبئی کی ایکسپو سٹی میں منعقدہ اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے کل سے شروع ہونے والے ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
وزیراعظم یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2 دسمبر کو نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے، کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت چھا گئی، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی بڑی چھٹیوں کا اعلان