ہائے مہنگائی۔۔نومبر میں شرح 11.5 فیصد تک پہنچ گئی

Nov 30, 2021 | 21:28:PM
 مہنگائی, شرح, 11.5 فیصد, پہنچ
کیپشن: مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نومبر میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک پہنچ گئی، نومبر میں مہنگائی کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی 12 فیصد تک پہنچ گئی۔دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 9.32 فیصد رہی ،نومبر میں ٹماٹر 131.64 فیصد اور سرسوں کا تیل 11.6 فیصد مہنگا ہوا۔نومبر میں گھی 10.87 فیصد ، سبزیاں 10.47 فیصد اور انڈے 10.19 فیصد مہنگے ہوئے ۔نومبر میں مائع ایندھن 6.3 ، موٹر فیول 8.4 اور بجلی 8.3 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 ارکان پارلیمنٹ معطل۔۔پرتشدد رویہ سے ایوان کا وقار مجروح ہوا

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گھی 58.2 فیصد، کوکنگ آئل 53.5 فیصد مہنگا ہوا،دال مسور 22.3 ، پھل 21.6 ، گوشت 20.2 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں آٹا 19 فیصد ، آٹا 10.2 فیصد ،دودھ 11.7 فیصد اور سبزیاں 10.9 فیصد مہنگی ہوئیں۔سالانہ بنیادوں پر چنے 14.6 فیصد، دودھ 11.7 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں بجلی 47.87 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں موٹرفیول 40.8 فیصد مہنگا ہوا،سالانہ بنیادوں پر ادویات 11.7 اور جوتے 6.2 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی سکیورٹی۔۔۔باڈی گارڈ کی تنخواہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے