شاہ رخ کی سکیورٹی۔۔۔باڈی گارڈ کی تنخواہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

Nov 30, 2021 | 20:13:PM
اداکار،شاہ رخ خان ،باڈی گارڈ
کیپشن: اداکارشاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈ کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کےاداکارشاہ رخ خان بالی وڈ کنگ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہے۔ مداحوں کی اتنی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث شاہ رخ نے اپنی سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے ، جس کےلئے انہوں نے ایک ذاتی محافظ  بھاری معاوضے پر بھی رکھا ہوا ہے۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں، چاہے شاہ رخ کا اپنے بیٹے آرین سے ملنے آرتھر جیل جانا ہو یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت جائیں بالی وڈکنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے ایل راہل اور راشد خان پھنس گئے۔۔کیا آئی پی ایل کھیل سکیں گے۔۔؟

رپورٹ کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے (45لاکھ پاکستانی سے زائد) ہے۔

یہ بھی پڑھیںظالم انجام کو پہنچا۔۔بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو  عدالت نے بڑی سزا دیدی