ظالم انجام کو پہنچا۔۔بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو  عدالت نے بڑی سزا دیدی

Nov 30, 2021 | 18:39:PM
بیٹی، زیادتی، باپ ،عمرقید ،سزا
کیپشن: بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو عمرقید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع کروکشیتر میں بیٹی سے زیادتی کے ایک کیس میں عدالت نے ملزم باپ کو عمر قید کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کا حکم سنایا دیا ۔
بھارت کی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈپٹی اٹارنی بھوپیندر کمار نے بتایا کہ28 مئی 2020 کو تھانہ صدر تھانیسر کے ایریا کی رہائشی ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے وجے کو اپنے مکان کا ایک کمرہ کرایہ پر دیا ہوا تھا۔ وجے کی تین لڑکی اور ایک لڑکا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ26 مئی 2020 کو وجے کی 15 سال کی بڑی بیٹی روتے ہوئے اس کے پاس آئی اور بتایا کہ اس کا باپ تقریبا ایک ماہ سے اس کے ساتھ غلط کام کررہا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی خاتون پر بڑی پابندی لگ گئی

خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمن دیوی کو معاملےکی انکوائری کرنے کیلئے کہا،29 مئی 2020 کو ملزم وجے کمار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ معاملہ کی ریگولر سماعت فاسٹ ٹریک سپیشل کورٹ میں کرتے ہوئے جج منیش دوآ کی عدالت نے ملزم وجے کمار کو قصوروار قرار دیتے ہوئےعمر قید اور پچاس ہزار روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔جرمانہ نہ دینے کی صورت میں چھ ماہ کی مزید  سزا بھی بھگتنی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو