بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ جاری

Nov 30, 2021 | 15:42:PM
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ جاری
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ جاری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، امیشا کو اگلے ماہ کی 4تاریخ کو ہونیوالی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال کی ایک عدالت نے اداکارہ کیخلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیشا کو اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا، اگر اداکارہ سماعت میں حاضر نہ ہوئیں تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    بالی ووڈ کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کوقتل کی دھمکیاں

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا کیخلاف یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور  اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی، جب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باؤنس ہوگئے۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیا اور ہمراز جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی؟۔۔۔۔بہنوئی نے اہم وجہ بتا دی