بالی ووڈ کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کوقتل کی دھمکیاں

Nov 30, 2021 | 15:43:PM
کنگنا رناوت دھمکیاں
کیپشن: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو مودی سرکار کی ہمدردی مہنگی پڑگئی ۔کسانوں کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر کنگنا رناوت کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کو گارڈ کی وجہ سے سب کے سامنے معافی مانگنا پڑگئی
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرادی ہے ۔بھارتی اداکارہ نے سکھ کمیونٹی کے لیے ”دہشت گرد“ کا لفظ استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبر انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں دی اور بتایا کہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
اپنی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ دھمکیوں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور امید ہے پنجاب حکومت اس پر جلد ایکشن لے گی۔
بھارتی اداکارہ کے بیان کیخلاف سکھ کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا تھا اور سکھ کمیونٹی کے صدر نے ان سے پدم شری واپس لینے کیلئے صدرمملکت کو خط بھی لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کو کرینہ کپور کے پاؤں دھونے پڑ گئے ۔۔ ہوا کیا تھا؟ جانیے