سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی؟۔۔۔۔بہنوئی نے اہم وجہ بتا دی

Nov 30, 2021 | 13:27:PM
سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی
کیپشن: سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اداکار کی شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے  سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے  تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے کہا کہ  سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہےان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    کمر پر ہاتھ کیوں رکھا۔۔ہم کولیگز ہیں دوست نہیں۔۔ انوشے اشرف برہم

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    کونسی عورت کیلئے انیل کپور اپنی اہلیہ کو چھوڑسکتےہیں؟۔۔۔اداکار نے بتا کر حیران کر دیا