جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کا تیسرا مذاکراتی دور ختم

May 30, 2026 | 23:59:PM
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کا تیسرا مذاکراتی دور ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آزد کشمیر کے دارالھکومت مظفرآباد میں  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مزید مشاورت شروع کردی، وفاقی اور آزادکشمیر کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی و آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی کی تجاویز پر ایکشن کمیٹی کے کور ممبران مشاورت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران فیصلے سے وفاقی و حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔