ڈیزل کی قیمت کم ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نےبھی کرائے کم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عمررانجھا )ڈیزل کی قیمت کم ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے 5 فیصد کرائے کم کر دیئے ۔
ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے ساتھ ہی کرایوں میں کمی ہو گئی،تاہم گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا احسن اقدام ہے، جس سے مہنگائی میں واضح کمی آئے گی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے تاکہ کاروبار کا پہیہ بھی چل سکے۔
کرایوں میں کمی کے بعد فیصل آباد سے جھنگ کا کرایہ 14 ہزار400 روپے سے کم ہو کر 13ہزار 680روپے ہو گیاہے، فیصل آباد سے لاہور کا کرایہ 20ہزار 800 سے کم ہو کر 19ہزار 760روپےمقررکردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ
فیصل آباد سے ملتان کا کرایہ 21ہزار 900 سے کم ہو کر 20ہزار 800روپے کردیاگیاہے،اسی طرح فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 79ہزار 800 سے کم ہو کر 73ہزار 800روپے ہو گیا جبکہ فیصل آباد سے پشاور کا کرایہ 67ہزار 500روپے سے کم ہو کر 64ہزار روپے کردیا گیا۔