قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت کے مختلف سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں بڑا اضافہ کر دیا۔
محکمہ قومی بچت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ منافع کے نئے اور بڑھے ہوئے ریٹس کا اطلاق 26 مئی 2026 سے ہو چکا ہے، یہ اقدام سرمایہ کاروں کے لیے قومی بچت کی اسکیموں کو مزید پرکشش بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس میں پہلے 5 منافعوں پر 11.6 فیصد سالانہ جبکہ آخری منافع پر 12.4 فیصد کی شرح سے بھاری منافع دیا جائے گا،شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.84 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.58 فیصد اور 1 سال کے سرٹیفکیٹ پر 11.23 فیصد سالانہ منافع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یکم جون سےسمرکیمپس، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
ریگولر سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے،شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بھی منافع بڑھا دیا گیا ہے، 1 سالہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر اب 10.93 فیصد متوقع سالانہ منافع ملے گا جبکہ 5 سالہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر متوقع منافع بڑھا کر 11.16 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر پہلے کی طرح 12 فیصد سالانہ منافع ملتا رہے گا۔