کراچی؛ ایک اور نوجوان ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیا

May 30, 2026 | 15:01:PM
کراچی؛ ایک اور نوجوان ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)کراچی میں ایک اور نوجوان خطرناک بیماری ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیا۔
علی محمد گوٹھ کے رہائشی 14 سالہ فہد عارف کو 3ماہ قبل کتے نے کاٹا تھاجس کے بعد اسے جناح اسپتال  کراچی لایا گیا جہاں پر وہ انتقال کرگیا۔
رواں سال کے دوران کتے کے کاٹنے کے بعد جناح اسپتال میں 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی کمی
 جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان کاکہناہے کہ 14 سالہ نوجوان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، عوام آوارہ کتوں سے بچیں اور کتے کے کاٹنے کے فوری بعد ویکسین لگوائی جائے۔