کراچی:AI سے تیار قائد اعظم کی تصویر والا نوٹ چل گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 30, 2026 | 12:01:PM
 کراچی:AI سے تیار قائد اعظم کی تصویر والا نوٹ چل گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہرِ قائد میں جعلی کرنسی چلانے کا ایک اور ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایک ایسا جعلی نوٹ تھما دیا۔

نوٹ پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایسی تصویر چھپی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

اس جعلی نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائدِ اعظم کی اصل نوٹ سے ملتی جلتی روایتی تصویر کے بجائے سردیوں میں پہنے جانے والے ’ہیوی ونٹر کوٹ‘ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

دکاندار نے ، جسے بعد میں نوٹ دیکھنے پر جعلی ہونے کا پتا چلا، ویڈیو میں تفصیلات دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے جعلی کرنسی کو حقیقی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹِنڈ نےجدید ٹیکنالوجی کو چکرا کر رکھ دیا ، مزدور کا حاضری لگانے کیلئے انوکھا جگاڑ

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے جعلی دستاویزات اور کرنسی بنانا ایک سنگین جرم ہے، اس سلسلے میں صارفین کو بھی محتاط ہونا ہوگا۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں۔

 جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ دکاندار اور عام شہری ایسے دھوکے بازوں سے محفوظ رہ سکیں۔