وفاقی وزیر پٹرولیم کا پاک عرب ریفائنری کراچی کا دورہ،پارکو کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا

May 30, 2025 | 21:08:PM
وفاقی وزیر پٹرولیم کا پاک عرب ریفائنری کراچی کا دورہ،پارکو کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا پاک عرب ریفائنری کراچی کا دورہ۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے پارکو کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔
 تفصیلا ت کے مطابق پاک عرب ریفائنری کے مینیجنگ ڈائریکٹر ارتضیٰ علی قریشی نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک  نےکہا کہ پارکو جدت اور پائیداری سے پاکستان کے توانائی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا رہا ہے ، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاک عرب ریفائنری کی اپ گریڈیشن سےصاف توانائی کی جانب منتقلی کے ہدف کو پورا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تیراکی کا شوق لے ڈوبا،نوجوان سوئمنگ پول میں جان گنوا بیٹھا