تیراکی کا شوق لے ڈوبا،نوجوان سوئمنگ پول میں جان گنوا بیٹھا

May 30, 2025 | 20:31:PM
تیراکی کا شوق لے ڈوبا،نوجوان سوئمنگ پول میں جان گنوا بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیراکی کا شوق ایک جان لے گیا، دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے آیا ہوا نوجوان ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی حدود میں بنے ہوئے سوئمنگ پول میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، یہ واقع  کچی آبادی اشرف محلہ میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے آیا تھا۔بظاہر طور پر بلال پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سمبل کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے اہم رہنما کارکنوں سمیت گرفتار