پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں کام کرنیوالی سرکاری ہسپتالوں کی نرسز کے خلاف گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں کام کرنیوالی سرکاری ہسپتالوں کی نرسز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سرکاری ملازمت کرنے والی نرسز کو پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں پارٹ ٹائم جاب کرنے کی بھی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پرائیویٹ نرسنگ کالجز کی فیکلٹی و انسٹرکٹرز کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں پارٹ ٹائم بھی سرکاری ملازمت کرنے والی نرسز کو اجازت نہیں ۔سرکاری نرسنگ کالجز میں بھی فیکلٹی کی کمی کا سامنا ہے ۔پرائیویٹ نرسنگ کالجز نے رجسٹریشن کیلئے سرکاری نرسز کو فیکلٹی ظاہر کر رکھا ہے ۔پرائیویٹ نرسنگ کالجز کی انسپکشن سے بھی آگاہ کیا جائے تاکہ فیکلٹی کا بروقت پتہ چل جائے ۔
محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں کام کرنے والی 57 نرسز کے خلاف اب تک ایکشن ہوچکا ۔
یہ بھی پڑھیں:تیراکی کا شوق لے ڈوبا،نوجوان سوئمنگ پول میں جان گنوا بیٹھا