پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں 57 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
202 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 19 اوورز میں 10 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی ، تنظیم حسن 31 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔اوپننگ بلے باز تنزید حسین نے 19 گیندوں پر 33 سکور کیےجس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
مائدے حسن نے 17 گیندوں پر 23 سکور کیے، شمیم حسین نے 7 اور حسن محمود نے 8 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، صائم ایوب 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔
حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، سلمان آغا نے 12 گیندوں پر 19 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے، شاداب خان 10 گیندوں پر 7 سکور بنا سکے، فہیم اشرف نے 2 گیندوں پر ایک سکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیںِ، راشد حسین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچ آج بھی دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے ،کوشش ہوگی آج بھی بڑا اسکو بنائیں اور بنگلہ دیش پر پریشر بڑھائیں۔
انھوں نے کہا کہ فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،فخر زمان مکمل فٹ نہیں۔
کپتان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کوشش کریں گے آج بہتر کھیل پیش کریں, ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مہندی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی تنظیم سازی معاملہ،جائزہ کمیٹی کے ارکان میں اضافہ