پی ٹی آئی تنظیم سازی معاملہ،جائزہ کمیٹی کے ارکان میں اضافہ

May 30, 2025 | 19:14:PM
پی ٹی آئی تنظیم سازی معاملہ،جائزہ کمیٹی کے ارکان میں اضافہ
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب میں تعیناتیاں،پارٹی تنظیم سازی کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی ممبران میں اضافہ کر دیا،جائزہ کمیٹی چار کی بجائے 9اراکین پر مشتمل ہو گی۔ 

کمیٹی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر  شامل ہوں گے ۔

کمیٹی میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ، رائے حسن نواز ، عون عباس بپی، میاں اکرم عثمان ، احمد چھٹہ اور ملک تیمور بھی شامل ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا

کمیٹی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی اور عہدوں کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔ 

پہلے کمیٹی چار رکنی تھی جس میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ہی شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق 2 روز قبل بنائی گئی کمیٹی کے بعد پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے، عالیہ حمزہ ملک کو کمیٹی میں شامل نہ کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوا،اختلافات سامنے آنے اور شدید تنقید کے بعد مرکزی قیادت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا،

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہوگیا