پاکستان کا افغانستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

May 30, 2025 | 19:16:PM
پاکستان کا افغانستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان نے افغانستان میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا جیسا کہ پاکستانی وفد کے ہمراہ 19 اپریل کو دورہ کابل کے دوران میری نتیجہ خیز ملاقات سے ظاہر ہے,اس مثبت پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے خوشی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی روابط کو مزید فروغ دے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ اقدام معاشی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے میں معاون ثابت ہوگا,اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں اور روابط کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات