امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کرنے پر زور دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آ صف لقمان قاضی اور برطانوی سفارت کار کورمیک ڈریلین بھی شریک تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات