وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان کےمطابق یہ دونوں وزرائے خارجہ کی 10 روز سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات ہے،ملاقات آئی او میڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،اسحاق ڈار اور وانگ یی نے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا