سندھ حکومت کا اسلحہ کی نمائش پر 90 روز کیلئے پابندی کا فیصلہ

May 30, 2025 | 15:41:PM
سندھ حکومت کا اسلحہ کی نمائش پر 90 روز کیلئے پابندی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی لگادی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،نوٹیفکیشن میں سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے،نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔