بہاولنگر ،پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔