پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ہوش کے ناخن لے، گورنر پنجاب

May 30, 2025 | 10:07:AM
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ہوش کے ناخن لے، گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں ہوش کےناخن لے۔

واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پرامن احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے ورکرز پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خیرپختونخواکی حکومت کو عوام سے ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں مقبولیت کی راہ پر گامزن ہے۔