عالمی طاقتیں غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف

May 30, 2024 | 19:46:PM
عالمی طاقتیں غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت  اور غزہ میں ہزاروں فلسطینوں  کی شہادت پر  عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب میں کہنا ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،غزہ میں خون بہانے کی پیاس ابھی ختم نہیں ہوئی،غزہ کے بعد رفح پر بھی بمباری شروع کردی گئی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کردیا گیا ہے، اسرائیلی بمباری میں 36ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں ہزاروں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں،اسرائیلی بمباری میں ہزاروں ماؤں سے لخت جگرچھین لئے گئے ہیں،عالمی طاقتیں جنگ بند کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : گیپکو نے پی ٹی آئی رہنمااور رکن قومی اسمبلی مبین عارف کی فیکٹری  کی بجلی کاٹ دی