عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا: رانا ثنااللہ

May 30, 2023 | 23:42:PM
عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا: رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر عمران خان پر ملٹری کورٹ میں ہی مقدمہ چلے گا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان پر بالکل فوجی عدالت میں ہی کیس چلے گا، وہ ہی اس سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے پہلے سب طے لیا تھا، یہ تو وجہ بن ہی نہیں سکتی کہ وہ جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز نے بھی خدا حافظ کہہ دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری کی ساری منصوبہ بندی عمران خان نے گرفتاری سے پہلے کر لی تھی اور سارے ہنگامے کے آرکیٹیکٹ عمران خان ہیں، اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل لائے جانے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز آئیوفی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ آج بھی اپنے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پھر 9 مئی کے واقعات پر اپنے کارکنان کے دفاع میں کہا ہے کہ’’جس طرح  فوج نے مجھے کمانڈو ایکشن کر کے گرفتار کیا، اس پر ردِعمل اگر فوجی نشان والی عمارتوں کے سامنے نہ آتا تو اور کہاں آتا؟‘‘