تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز نے بھی خدا حافظ کہہ دیا

May 30, 2023 | 22:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوہستان سے تحریک انصاف کے دو  سابق ایم پی ایز نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔

ایبٹ آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفار پی کے 26 اور محمد دیدار خان پی کے 25 سے منتخب ہونے والے دونوں ایم پی ایز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ دونوں ارکان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا باقائدہ اعلان کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

 سابق ایم پی ایز  کا کہنا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن ہے اس کی شدید مزمت کرتے ہیں، فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور  تحریک انصاف نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ہے، ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں لیکن اس واقع کے بعد پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔