جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

May 30, 2023 | 21:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب اور سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں، پی ٹی آئی کو خدا حافظ !

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ 9 مئی کے دلخراش واقع کی مزمت کرتا ہوں، اب سیاست کو مزید آگے لے کر نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز عمران خان کے دورِ حکومت میں صوبائی وزیر تھے۔